[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) انٹیلیجنس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کوئٹہ میں بڑی کارروائی کی ہے۔

کارروائی مینگل آباد کوئٹہ کے قریب مغربی بائی پاس پر عمل میں لائی گئی جس کے دوران ٹرک سے سوا 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کر کے 4 منشیات کے اسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

2 ہزار 330 کلوگرام چرس ٹرک پر نصب سیمنٹ مکسچر مشین میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

کارروائی کے دوران ٹرک کے ہمراہ ایک چھوٹی گاڑی بھی پکڑ لی گئی، گاڑی میں سوار 2 ملزمان سہولت کار کے طور پر ٹرک کو روٹ کلیئر کروا رہے تھے۔

دورانِ کارروائی گاڑی اور ٹرک میں سوار مجموعی طور پر 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق قلعہ عبداللّٰہ، کوئٹہ اور چمن سے ہے۔

ملزمان منشیات چمن سے براستہ کوئٹہ اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ملزمان سے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *