[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا۔

درخواست میں ڈی جی اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل محکمۂ اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کو راولپنڈی سے گرفتار کیا تھا۔

گزشتہ روز لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ماسٹر پلان میں بےضابطگیوں کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *