[ad_1]

رانی پور: کمسن بچی فاطمہ کی ہلاکت کیس کا تفتیشی افسر پھر تبدیل

رانی پور کی حویلی میں کمسن بچی فاطمہ کی ہلاکت کیس میں ایک اور بار تفتیشی افسر تبدیل کردیا گیا۔

عدالتی حکم کے بعد ڈی ایس پی صفی اللّٰہ سولنگی کو رانی پور کیس کا تفتیشی افسر تعینات کیا گیا تھا۔

کیس کا نیا تفتیشی افسر ڈی ایس پی عبدالقدوس کلوڑ کو مقرر کیا گیا ہے، جن کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی عبدالحمید کے مطابق رانی پوری کیس کی تفتیش ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عبدالقدوس کلوڑ کو منتقل کرنے کےلیے آئی جی سندھ کو خط لکھا تھا۔

چند ہی روز میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ رانی پور حویلی کیس میں تفتیشی افسر تبدیل کیا گیا ہے۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے سابق تفتیشی افسر بچل قاضی پر عدم اطمینان کیا تھا جبکہ 12 ستمبر کو سندھ کے نگراں وزیر قانون عمر سومرو نے بھی کیس کی تحقیقات پر سنگین تحفظات ظاہر کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اب تک ملزمان کا موبائل فون ان لاک نہیں کرسکی، ایک بچی جس کے سر سے پاؤں تک جنسی زیادتی کے نشانات تھے، ڈاکٹر نے اسے پیٹ کا معمولی مسئلہ بتایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ملزمان کے ساتھ ملی بھگت واضح ہے، محکمہ صحت کے افسران سے بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *