[ad_1]

خیبر پختونخوا حکومت کا پشاور بی آر ٹی کےلیے ایک ارب دینے سے انکار

نگراں خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے لیے 1 ارب روپے دینے سے انکار کردیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے بی آر ٹی کے لیے محکمہ خزانہ سے 1 ارب روپے مانگے تھے۔

نگراں صوبائی وزیر خزانہ احمد رسول بنگش کا کہنا ہے کہ صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے بی آر ٹی کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کو فنڈز نہیں دے سکتے۔

محکمہ خزانہ نے سال 23-2022 میں بی آر ٹی کےلیے 66 کروڑ 24 لاکھ روپے جاری کیے تھے، جو استعمال نہ ہونے کی وجہ سے لیپس ہو گئے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *