[ad_1]

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی-----فائل فوٹو
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی—–فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میرا گزشتہ روز کا بیان پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے متعلق تھا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔

حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم رہنما تھے، انہوں نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ المیہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر کارکردگی کے لحاظ سے عمل نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ حنیف عباسی نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *