[ad_1]

کراچی، گلشن حدید اسکول پرنسپل جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں اسکول پرنسپل کے خلاف مبینہ طور پر خواتین سے زیادتی کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں گلشن حدید اسکول پرنسپل کی خواتین سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔ 

پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسکول پرنسپل کو عدالت میں پیش کردیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی ہے، جس کے بعد عدالت نے ملزم عرفان غفور کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر چالان طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں دو مقامات درج ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *