[ad_1]

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئیں۔

اسلام آباد میں مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ن لیگ کے بانی میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی اور استقبال سے متعلق مشاورتی اجلاس کر رہی ہیں۔

مسلم ن لیگ کے ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف اسلام آباد میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کریں گی۔

مریم نواز اسلام آباد، راولپنڈی ریجن کے سابق ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گی۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں گزشتہ روز لاہور میں سابق ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق آئندہ ماہ 12 اکتوبر کی تاریخ دے رکھی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *