[ad_1]

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی درخواستِ ضمانت کو نمبر لگ گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈائری نمبر لگنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پیر کے لیے مقرر ہونے کا امکان ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں درخواستِ ضمانت آج دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

جج نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کر لی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *