[ad_1]
سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ صدر نے دباؤ کے تحت چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا، صدر نے خط میں الیکشن کی تاریخ مقررہ نہیں بلکہ رائے کا اظہار کیا۔
راجہ ریاض نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی، جس سے متعلق انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو صاف شفاف الیکشن سے متلعق تجاویز دیں، میں انتخابات وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مجھے انتخابات سے متلعق تجاویز کیلئے بلایا تھا، ملاقات میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تا حال تاریخ نہیں دی، ہم نے آر او عدلیہ سے لینے کی تجاویز دی ہیں۔
راجہ ریاض نے مزید کہا کہ عدلیہ سے آر اوز ہوں گے تو زیادہ شفاف نتائج ہوں گے، الیکشن کمیشن نےصاف شفاف انتخابات کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
سابق قائد حزب اختلاف نے کہا کہ کس پارٹی سے الیکشن لڑوں گا، اس کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔
[ad_2]