[ad_1]
انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب 156 ملزمان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی ریڈ بک میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی 2023ء کے لیے مرتب کردہ ریڈ بک میں 8 خواتین انسانی اسمگلرز بھی شامل ہیں۔
ریڈ بک میں شامل ملزمان ملک بھر میں درج مقدمات میں ایف آئی اے کو انتہائی مطلوب ہیں۔
حکام کے مطابق ریڈ بک میں شامل مطلوب ملزمان کی اکثریت کا تعلق ایف آئی اے پنجاب کے کیسز سے ہے۔
ایف آئی اے پنجاب کو 106، اسلام آباد کو 34، کراچی کو 12، بلوچستان اور کے پی کو 2، 2 ملزمان مطلوب ہیں۔
ریڈ بک کے مطابق پنجاب کو مطلوب ملزمان کے خلاف لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان میں مقدمات درج ہیں۔
حکام کے مطابق انسانی اسمگلرز اور اسمگلنگ کے خلاف 5 سالہ نیشنل ایکشن پلان کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور قومی، صوبائی اور ضلعی سطع پر ٹی آئی پی کمیٹیوں کے قیام سے ٹریفک ان پرسن کے خلاف کارروائی میں بھی مدد ملی۔
[ad_2]