[ad_1]
کراچی کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے ریفرنس کا تمام ریکارڈ چیئرمین نیب کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 4 ستمبر کو ریفرنس واپس نیب کو بھیجنے کا فیصلہ دیا تھا۔
نیب کے مطابق ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
نیب قوانین میں ترمیم کے بعد ملزمان نے احتساب عدالت کے دائرہ اختیار کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
[ad_2]