[ad_1]
چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے صحافی نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کے فیصلے سے متعلق سوال کیا۔
سپریم کورٹ بار کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے غیر رسمی گفتگو کی۔
صحافی نے چیف جسٹس سے سوال کیا کہ نیب ترامیم کا فیصلہ کب سنا رہے ہیں؟ جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اکثر بڑے فیصلے جمعہ کو آتے ہیں کیا ہم جمعہ کو توقع رکھیں؟
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اس سوال کا جواب تو آپ بہتر جانتے ہیں، خود اندازہ لگا لیں۔
[ad_2]