[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور میں ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے چالان میں شہری کے نام کی جگہ نازیبا لفظ کا اندراج کردیا گیا۔

شہری نے اہلکار کے خلاف چیف ٹریفک آفیسر کو شکایت کردی۔

شہری کا کہنا ہے کہ راستے کا علم نہیں تھا جس کی وجہ سے غلطی سے ون وے کی خلاف ورزی کی، محکمہ تعلیم میں نائب قاصد ہوں، موٹرسائیکل پر دفتر سے واپس جارہا تھا۔

شہری کا کہنا ہے کہ چالان نہ دینے کی درخواست کی تو نام کے خانے میں نازیبا لفظ لکھا۔

اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک اہلکار رومان شاہ کو معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *