[ad_1]

جنوبی پنجاب میں بہت سے پروجیکٹ شروع ہونے جا رہے ہیں، نگراں وزیراعلیٰ

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں بہت سے پروجیکٹ شروع ہونے جا رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل کی تاریخ نومبر کی ہے، ہماری کوشش ہے یہ منصوبہ اکتوبر میں مکمل ہوجائے۔

صحافی نے نگراں وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر کیا ان کو گرفتار کریں گے؟

محسن نقوی نے جواب دیا کہ جو قانونی اسٹیٹس ہوگا اس کے مطابق عمل کریں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *