[ad_1]

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی— فائل فوٹو
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی— فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کے لیے سہولتیں اور وسائل مہیا کریں گے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چیمبرز آف کامرس کے صدور نے  ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں صنعتوں کے مسائل کے حل کے لیے ون ونڈو آپریشن سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

ون ونڈو آپریشن کے تحت صنعتوں کے صوبائی محکموں سے متعلق مسائل کو ایک ہی جگہ حل کیا جاسکے گا۔

پہلے فیز میں لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں ون ونڈو آپریشن شروع ہو گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *