[ad_1]

لاہور ہائی کورٹ—فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر چیف سیکریٹری پنجاب کو 15 روزمیں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ واقعے پر ابھی تک کوئی جوڈیشل کمیشن بنا ہے؟

سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ابھی تک کوئی کمیشن نہیں بنایا گیا۔

عدالت میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ میں اقلیتوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ تحقیقات کے لیے اختیار کیا گیا طریقہ کار سست روی کا شکار ہے، موجودہ طریقہ کار سے مسیحی کمیونٹی کو انصاف کی توقع نہیں۔

درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ عدالت انصاف کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا حکم دے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *