[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پہلے بھی جب پارٹی نے کہا وہ بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر پاکستان آگئے، اس بار بھی مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم کی قیادت کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی برآمد کرنے کا مؤقف آصف زرداری کا تھا، مگر فیصلہ پوری کابینہ نے کیا۔

رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے معاشی مسائل کی وجہ آئی ایم ایف سے چیئرمین پی ٹی آئی کا معاہدہ ہے، وہ جیل میں ہوں یا نہ ہوں، ن لیگ کو فرق نہِں پڑتا، پنجاب میں اکثریت حاصل کریں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *