[ad_1]
چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، خفیہ اداروں کی اطلاع پر ڈيرا اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران پانچ سو اڑتیس ٹن چینی برآمد کرلی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیرا اسماعیل خان میں شہر کے مختلف مقامات پر گوداموں میں چھاپے مارے گئے، چھاپوں کے بعد ملک میں چینی کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔
شہریوں نے چینی کی قیمت میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے، دکان داروں کا کہنا تھا کہ چینی بہت ہے، ذخیرہ اندوزوں نے چھپائی ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت تعاون کرے، چھپائی گئی چینی نکلے گی تو اور سستی ہوجائے گی۔
علاوہ ازیں لاہور میں چینی 190 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، کوئٹہ میں ایک کلو چینی 5 روپے کمی کے بعد 220 روپے کی ہوگئی۔
[ad_2]