[ad_1]

بابر اعوان— فائل فوٹو
بابر اعوان— فائل فوٹو  

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے میں تاخیر کر رہا ہے، عدلیہ کے احکامات نہیں مانے جا رہے۔

بابر اعوان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لائرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بے یقینی کی صورتِ حال سے گزر رہا ہے، سیاسی قائدین کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آج پرویز الہٰی اگر پرویز خٹک بن جائیں تو ان کے سارے کیسز ختم ہو جائیں گے۔

بابر اعوان نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ کے نگراں وزیرِ اعظم کے نام پر سابق وزیرِ اعظم اور اپوزیشن لیڈر دونوں حیران تھے۔

اس موقع پر وکلاء کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نوٹس لے، آپ کی بیٹیاں 5 ماہ سے ضمانت کے انتظار میں ہیں۔

وکلاء نے کہا کہ ملک بھوکے شیروں کے ہاتھ لگ گیا ہے، دستور بچانے کا ایک ہی طریقہ ہے، 90 دن میں الیکش کروائے جائیں۔

سابق صدرسپریم کورٹ بار قاضی انور نے وکلاء کنونشن سے خطاب میں کہا کہ ملک میں اس وقت نادر شاہی نظام ہے، آج آئین نام کی کوئی چیز ملک میں نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جب آئین نہیں رہتا تو مایوسی پھیلتی ہے اور خودکشیاں ہوتی ہیں۔

قاضی انور نے یہ بھی کہا کہ ہم نے مشرف اور ضیاء کے ادوار میں بھی احتجاج کیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *