[ad_1]
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یومِ فضائیہ کے موقع پر کہا ہے کہ 7 ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔
انہوں نے یومِ فضائیہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 1965ء کی جنگ میں فضاؤں میں مکمل حکمرانی قائم کی۔
محسن نقوی نے پاک فضائیہ کے فخر اور فخرِ پاکستان محمد محمود عالم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر بھارت کے 5 طیارے تباہ کر کے تاریخ رقم کی۔
یاد رہے کہ پاک فضائیہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے یومِ فضائیہ کے موقع پر ستمبر 1965ء کی جنگ کی مناسبت سے پاکستان ایئر فورس کے سپوتوں کی جراّت و بہادری پر بننے والی مختصر دستاویزی فلم جاری کی ہے۔
اس دستاویزی فلم میں ستمبر 1965 میں ہوئے فضائی معرکے کا احوال بیان کیا گیا ہے۔
[ad_2]