[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
پی ٹی آئی کے وکلاء بابر اعوان، نعیم پنجوتھا اور شیر افضل مروت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت پیش ہوئے۔
عدالتی عملے نے پی ٹی آئی کے وکلاء کو بتایا کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین 8 ستمبر تک چھٹیوں پر ہیں۔
پی ٹی آئی کے وکلاء نے 9 ستمبر تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
عدالتی عملے نے کہا کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین 9 ستمبر کو بھی نہیں آئیں گے، وہ پیر سے ڈیوٹی پر آئیں گے۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ سائفر کیس کی 9 ستمبر کو سماعت رکھ لیں، ورنہ11 ستمبر کو دیکھ لیں گے، 9 ستمبر کو جج ڈیوٹی پر ہوئے تو درخواستِ ضمانت پر دلائل دے دیں گے۔
عدالتی عملیے کی جانب سے سائفر کیس کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
[ad_2]