[ad_1]
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے چوہدری شجاعت نے خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے۔
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔
صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ ق لیگ میں واپس کیوں نہیں جا رہے؟
پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ مجھے چوہدری شجاعت حسین نے خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے۔
صحافی پھر سوال کیا کہ چوہدری شجاعت حسین پھر خود پی ٹی آئی میں کیوں نہیں آتے؟
چوہدری پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ شجاعت حسین پی ٹی آئی میں سالک کی وجہ سے نہیں آتے، چوہدری سالک کو وزیر بننے کا شوق تھا۔
[ad_2]