[ad_1]

بحری جہاز چترال—فائل فوٹو
بحری جہاز چترال—فائل فوٹو

پی این ایس سی کے جہاز چترال کو بنگلا دیش کی بندرگاہ پر حادثہ پیش آیا ہے۔

شپنگ ذرائع کے مطابق جہاز کا اینکر ٹوٹ گیا، جس کا سامان نہیں اتارا جا سکا، 14 دن سے جہاز چٹاگانگ پورٹ کے آؤٹر اینکیریج پر ہے۔

شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز معمول سے زیادہ کھڑے رہنے سے ہزاروں ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے، نیا اینکر آنے تک جہاز مزید چٹاگانگ پورٹ پر رہے گا۔

پی این ایس سی کے ترجمان کے مطابق جہاز چترال کو معمولی نوعیت کا حادثہ پیش آیا ہے، جہاز سے سامان اتارنے کا کام جاری ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *