[ad_1]
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں یونیورسٹی روڈ پر سمامہ سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس کی نئی تعمیر شدہ چوکی کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کراچی احمد نواز اور ڈائریکٹر ایڈمن میڈی کیم ظفر ریاض باری نے افتتاح کر دیا۔
کراچی میں تاریخی ٹریفک پولیس چوکی پاکستان چوک، میٹرو پول، پی آئی ڈی سی، سلطان آباد ٹریفک چوکی، میٹھادر ٹریفک سیکشن، یاد گارِ شہدائے ٹریفک پولیس گارڈن، پولیس اسٹیشن صدر نزد گورا قبرستان، فیروز آباد ٹریفک پولیس چوکی کے بعد اب سمامہ ٹریفک چوکی یونیورسٹی روڈ کی تعمیر مکمل ہوئی ہے۔
افتتاحی تقریب میں ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ غلام سرور بھئیو، ایس پی ٹریفک سینٹرل غلام رسول سیال، ڈی ایس پیز، میڈیا منیجر میڈی کیم جاوید اختر کیانی، ایڈمن منیجر محمد عامر اور سیکشن آفیسرز سمیت مختلف اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کراچی احمد نواز نے خطاب بھی کیا۔
[ad_2]