[ad_1]
نگراں وفاقی وزیرِ تعلیم مدد علی سندھی کا کہنا ہےکہ طلباء یونین کی بحالی کے لیے جامعات کی انتظامیہ سے بات کروں گا۔
نگراں وفاقی وزیرِ تعلیم مدد علی سندھی نے سندھ کے تمام وائس چانسلرز سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر اُنہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اس ملاقات میں ایچ ای سی چیئرمین کو بھی بلایا گیا۔
نگراں وفاقی وزیرِ تعلیم مدد علی سندھی کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے کے لیے کہا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کچھ روز میں بین الصوبائی وزارتِ تعلیم کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔
[ad_2]