[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایف بی آر نے ٹیکس چوری کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف کیا، محکمہ کسٹمز کے تین افسران کو ٹیکس چوری کے الزام میں قصور وار قرار دیتے ہوئے برطرف کردیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق محکمہ کسٹمز کے ان تینوں افسران نے ٹیکس چوری میں سہولت فراہم کرکے خزانے کو 7 ارب روپے نقصان پہنچایا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ خصوصی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری نے ان تینوں افسران کو قصور وار قرار دے دیا جس کے بعد انہیں برطرف کر دیا گیا۔

دستاویز کے مطابق تینوں کسٹمز افسران قیمتی گھڑیاں، موبائل فون، کاسمیٹکس اور دیگر اشیاء کلیئر کرنے میں ملوث قرار پائے گئے۔

انہوں نے ایک رفاہی ادارے کا نام استعمال کرکے 2019-20 میں 81 غیرقانونی گڈز ڈکلیریشنز کیں، جن میں سے 80 گڈز ڈکلیئریشن کلیئر کی گئیں تاہم صرف ایک پکڑی گئی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *