[ad_1]
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے انوارالحق کاکڑ کو وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
امریکی سفیر کا پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کرنے کا کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔
اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےکہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں، تعلقات کی جڑیں باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور مشترکہ اقدار پر قائم ہیں۔
انوارالحق کاکڑ نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہےکہ انتخابی عمل میں الیکشن کمیشن کی مدد کرے اور جمہوری منتقلی کے دور میں آئینی تسلسل فراہم کرے۔
انوارالحق کاکڑ نے پاکستان کے معاشی استحکام میں مدد کرنے کے لیے امریکا کے کردار کو سراہا اور پائیدار ترقی کےحصول کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
[ad_2]