[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ اداکار، فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار جمال شاہ نے عبوری حکومت میں عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد آج (جمعے کو) قومی ورثہ و ثقافت کا دورہ کیا اور اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وزارت میں سیکرٹری فارینہ مظہر اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے دیگر افسران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری نے جمال شاہ کو تعارفی بریفنگ دی اور انہیں ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔

افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں ثقافت اور فنکار برادری کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کریں گے۔

جمال شاہ نے کہا کہ انہوں نے اس عہدے کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور لگن کے ساتھ نبھائںیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *