[ad_1]
انسپیکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن 8 دن کی چھٹی پر عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔
پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ21 کے سینئر افسر عمران یعقوب منہاس غلام نبی میمن کی عدم موجودگی میں انسپیکٹر جنرل پولیس سندھ ہوں گے۔
بطور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی تعینات عمران یعقوب منہاس نے اپنے عہدے کے ساتھ ساتھ قائم مقام آئی جی سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
قائم مقام آئی جی سندھ عمران یعقوب منہاس سی پی او پہنچ گئے ہیں اور اب غلام نبی میمن کی واپسی تک دونوں عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔
[ad_2]