[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے اپنے دفتر میں کام کا آغاز کردیا۔

اس حوالے سے ترجمان نے بتایا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کو چیف سیکریٹری اور قائم مقام آئی جی نے بریفنگ دی۔

اس سے قبل رواں ہفتے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں یہ بہت اہم ذمے داری ہے، کوشش ہوگی لوگوں کے مسائل حل کرسکیں۔

جسٹس (ر) مقبول باقر 26 اگست 2002 میں سندھ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے۔ 6 اگست 2003 کو سندھ ہائی کورٹ کے مستقل جج بن گئے۔ 20 ستمبر 2013 کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ذمے داریاں سنبھالیں۔

وہ 17 فروری 2015 کو سپریم کورٹ کے جج مقرر کیے گئے، 4 اپریل 2022 کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *