[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے نگراں وزیراعظم کی تعیناتی اچھا قدم ہے، وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیرِ اعظم اتفاق کرلیا گیا ہے جس کے بعد صدرِ مملکت نے ان کی بطور نگران وزیرِاعظم تقرری کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔

ایوانِ صدر کی طرف سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق صدرِ مملکت عارف علوی نے انوار الحق کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ون اے کے تحت دی۔

سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو وزیراعظم پاکستان کی سیکیورٹی بھی دے دی گئی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *