[ad_1]
وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات پھرملتوی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق راجہ ریاض مصروفیت کے باعث آج پھر ملاقات نہیں کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ نگران وزیراعظم کی تقرری پر مشاورت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات آج طے تھی۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا تھا کہ نگران وزیر اعظم کیلئے اپوزیشن ساتھیوں کی مشاورت سے تین نام فائنل کر لئے ہیں، آج وزیراعظم سے ملاقات کروں گا، میرے تینوں نام 90 فیصد فائنل ہو گئے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی آج تحلیل کرنےکا اعلان کررکھا ہے، نگراں وزیراعظم کےلیے اب تک کوئی حتمی نام سامنے نہیں آیا۔
[ad_2]