[ad_1]
میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا 65واں یوم شہادت انتہائی عزت واحترام اور تکریم سے منایا جارہا ہے، اس سلسلہ میں ان کے مزار پر پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جہاں پاک آرمی کی طرف سے جی او سی بہاول پور میجر جنرل شاہد پرویز نے پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ اور ڈی پی او وہاڑی عیسی خان نے بھی مزار پر پھول رکھ کر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر میجر طفیل محمد شہید کے خاندان کی موجودگی میں ان کے درجات کی بلندی کے لئے خصوسی فاتحہ خوانی جبکہ پاک آرمی اور پولیس کے دستوں کی طرف سے شہید کو خصوصی سلامی پیش کی گئی۔
یاد رہے کہ 7 اگست 1958ء کو بھارتی فوج کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے میجر طفیل محمد شہید نے لکشمی پور مشرقی پاکستان میں جرأت و بہادری کی تاریخ رقم کی اور بھارتی چوکیوں کا صفایا کیا۔
انہوں نے گھمسان جنگ کے بعد ملک کی حفاظت کرتے ہوئے جان دے کر شہادت کا درجہ حاصل کیا تھا۔
[ad_2]