[ad_1]

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی فورم نہیں جس پر لوگوں کی شہادت پر آواز بلند نہ کی ہو، حکومت اور ریاست کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں جن کو پورا کیا جائے۔

باجوڑ میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب حکمت عملی بنانا ہوگی، کل پشتونوں کا جرگہ بلایا ہے۔

باجوڑ کے تمام مشران سے کل کے جرگے میں شرکت کی درخواست کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اس ملک میں پُرامن سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ باجوڑ میں علماء، حفاظ اور دینی جلسے پر دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *