[ad_1]

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو قتل کیس میں نامزد ملزمان کے کوائف بلوچستان پولیس کو فراہم کردیے گئے۔

مقدمے میں نامزد ملزمان کی تصاویر اور دیگر تفصیلات بلوچستان پولیس کو بھیجی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے موبائل نمبرز اور اہلخانہ کی تفصیلات بھی فائل میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجیب الرحمان سریاب روڈ کا رہائشی اور مرکزی ملزم زبیر شاہوانی کا محافظ ہے۔ ثنا اللہ بھی زبیر کا محافظ اور کلی میر غلام علی شاہوانی کا رہائشی ہے۔

واردات میں نامزد ملزم صاحب خان کے کوائف بھی بلوچستان پولیس کو پہنچا دیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق صاحب خان مرکزی ملزم جبکہ زبیر شاہوانی کا بھائی ہے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے بلوچستان پولیس نے حساس اداروں سے مدد لے لی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سے فرار کے بعد مرکزی ملزم زبیر شاہوانی کا موبائل فون بلوچستان میں بند ہوا تھا جو تاحال بند ہے اور پولیس گرفتاری کے لیے دیگر ذرائع استعمال کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ 26 جولائی کو ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی، اکرم ابڑو اور اِن کے بیٹے شہریار کو ڈیفنس میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *