[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان بار کونسل کی جانب سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان بار کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل واپس لے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے خلاف کسی بھی اقدام کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس بل سے خفیہ اداروں کو کسی بھی شہری کو حراست میں لینے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، ترمیم سے خفیہ اداروں کو سرچ وارنٹ کے بغیر کسی بھی شہری یا جگہ کی تلاشی کی چھوٹ دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم نا صرف غیر اخلاقی بلکہ انصاف کے اقدار کے بھی خلاف ہے۔

اس حوالے سے پاکستان بار کونسل کا مزید کہنا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم آئین پاکستان سے بھی متصادم ہے، توقع ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مجوزہ ترمیم کو مسترد کردے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *