[ad_1]
سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی نے قانون سازی پر اپنی ہی حکومت پر تنقید کی ہے۔
اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آج انتہائی اہم بل پیش کیے جا رہے ہیں، پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کا بل 2023ء اہمیت کا حامل ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس بل کو پاس کرنے سے پہلے کمیٹی میں پیش کرنا چاہیے تھا، کل کو کوئی بھی اس بل کا شکار ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی جلد بازی میں بل پاس ہو رہا ہے اور کل کہا جائے گا کہ بل پاس ہو رہا تھا تو آپ کہاں تھے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا کہ بل عجلت میں پاس کرنے میں کوئی ممانعت نہیں، ہم اس بل میں اپنی ترامیم لائیں گے۔
[ad_2]