[ad_1]
عارف والا میں بستی سلدیرا کے مقام پر دریائے ستلج کا بند ٹوٹ گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سیلاب میں گھری بستی میں واقع ایک گھر میں کرنٹ لگنے سے میاں اور بیوی جاں بحق ہو گئے۔
اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اموات قبولہ کے علاقے گداں بوڑ بند کے قریب ہوئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بند ٹوٹنے سے موضع بلاڑا لکھوکا، بستی محمد حسین کھرل اور دیگر علاقے زیرِ آب آگئے ہیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب فلڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 72 ہزار کیوسک اور یہاں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 74270 کیوسک اور اخراج 58870 کیوسک ہے جبکہ ہیڈ بلوکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پھول نگر میں مراٹی کے مقام سے 48 مرد و خواتین اور 30 جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
[ad_2]