[ad_1]

وزیرِ اعظم شہباز شریف —فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف —فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پاکستان، افواجِ پاکستان اور آرمی چیف کے خلاف سازش تھے۔

9 مئی سمیت دیگر معاملات پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خصوصی انٹرویو آج رات 10 بج کر 5 منٹ پر ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جرگہ‘ میں پیش کیا جائے گا، جس کے میزبان سلیم صافی ہیں۔

انٹرویو میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کی سازش کے سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی تھے جس میں خواتین، مرد، سیاسی جتھہ، کچھ فوجی اور خاندان شامل تھے۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے مزید کہا ہے کہ 9 مئی کی سازش کرنے والوں کی کوشش تھی کہ فوج کا تختہ اُلٹ دیں۔

وزیر ِاعظم پاکستان نے یہ بھی کہا ہے کہ 9 مئی کی سازش کرنے والے پاکستان میں انارکی اور خانہ جنگی چاہتے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *