[ad_1]

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کی صورتِ حال کا معائنہ کرنے پہنچ گئے۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا  کہ سیکیورٹی فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، اس وقت جو صورتِ حال ہے اس کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی پڑتی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہر سال بہتری لائیں جس سے لوگوں کو پریشانی کم ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کی صورتِ حال مانیٹر کرنے آیا تھا، 9 اور 10 محرم کو موبائل فون بند رکھتے ہیں لیکن یہ پہلی بار ایسا نہیں ہوا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ کل ہو سکتا ہے حیدر آباد اور سکھر کے دورے پر جاؤں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *