[ad_1]

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا گیا۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ بغدادی کراسنگ، باڑا امام بارگاہ کھارادر، امام بارگاہ پی ای سی ایچ ایس، عباس ٹاؤن، امام بارگاہ یثرب اور امام بارگاہ صباء ایونیو کا دورہ کیا۔

کراچی پولیس چیف نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقاتیں کیں اور سیکیورٹی و دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے امام بارگاہوں اور اطراف کی سیکیورٹی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے وہاں تعینات پولیس کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی پلان کے مطابق فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کو تحفظ کی فراہمی میں کسی بھی طرح کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *