[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فیصل آباد کے قریب موٹروے ایم تھری پر مسافر بس ڈمپر سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 6 کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مسافر بس سمندری کے قریب بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

حادثے میں زخمی 9 مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ حادثے کا شکار بننے والی بس لاہور سے ملتان جارہی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *