[ad_1]
کراچی کے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 2 مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 2 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں جو کہ تھانہ گزری اور تھانہ ٹیپو سلطان کی حدود سے چوری ہوئی تھیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن تھانہ موچکو، سعید آباد بس ٹرمینل، نیول کالونی اور رئیس گوٹھ میں کیا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 64 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا۔
[ad_2]