[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ڈیمو کریٹک موومنٹ کے رہنما عبداللّٰہ ننگیال بیٹنی نے کہا ہے کہ 20 ہزار کی نوکری والے سے 1 کروڑ روپے تاوان مانگا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبداللّٰہ ننگیال بیٹنی نے کہا کہ کندھ کوٹ سندھ میں خالد بیٹنی کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی سکھر نے ہمارا احتجاج 24 گھنٹوں کی مہلت لے کر ختم کرایا، آج اگر خالد بیٹنی رہا نہ ہوا تو نیشنل ہائی وے کو بند کریں گے۔

عبداللّٰہ ننگیال بیٹنی کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں ایسی وارداتیں قابلِ تشویش ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *