[ad_1]

جاوید لطیف—فائل فوٹو
جاوید لطیف—فائل فوٹو

وفاقی وزیر، مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے شکوہ کیا ہے کہ آج بھی آئین و قانون پر بالکل عمل نہیں ہو رہا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ملک کا آئین و قانون غریب کے لیے ہے، طاقت ور کے لیے نہیں۔

وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملک میں امیر و غریب کے لیے ایک جیسا قانون ہونا چاہیے، مذہب کا استعمال کر کے ریاست کے ساتھ کھیلنے والوں کو قوم یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ کچھ لوگ باہر بیٹھ کر ریاست کے خلاف استعمال ہوتے ہیں، آئین و ریاست کے خلاف بولنے والے پر آرٹیکل 6 کیوں لاگو نہیں ہوتا؟

جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اعظم خان کے بیان نے سائفر کا بھانڈا پھوڑ دیا، ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ریاست اور اداروں کے خلاف ذہن سازی کے نتیجے میں ہی 9 مئی کے واقعات ہوئے، انصاف کے نام پر قوم کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر، مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *