[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز اور دیگر حکام بھی شرکت کریں گے۔

چاند کی رویت سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں محرم کا چاند نظر آنے کے معمولی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے امکانات ہیں، کوئٹہ میں بادلوں کی وجہ سے بھی چاند نظر آنے کا امکان کافی کم ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *