[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 19 جولائی سے مون سون ہوائیں سندھ کے مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جن کے تحت کراچی میں آئندہ 3 روز میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون ہوائیں کل رات بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جو 19 جولائی کو شدت اختیار کریں گی۔

19 جولائی کی شام سے 22 یا 23 جولائی تک سندھ کے مختلف شہروں تھر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

20 سے 22 جولائی کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں بارش کا امکان ہے، اس دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کل سے کشمیر، گلگلت بلتستان، مری، گلیات اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب اور کے پی میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بلوچستان اور سندھ میں بھی کہیں کہیں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ مری اور گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

محکمۂ موسمیات نے شہریوں خصوصاً سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے جبکہ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *