[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل اور ملیر میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مختلف مقامات پر صبح کے اوقات میں بوندا باندی ہوئی، مسرور بیس پر 1 ملی میٹر سے کم بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران دن میں مطلع جزوی ابر آلود اور رات میں ابر آلود رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *