[ad_1]
اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کے ٹریل تھری میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی خاتون کو نعمان نامی شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر راولپنڈی بلایا تھا۔
ملزم انٹرویو کے بہانے خاتون کو ٹریل تھری لے گیا جہاں گن پوائنٹ پر ایک شخص نے زیادتی کانشانہ بنایا۔
ملزم کی جانب سے متاثرہ خاتون کو واقعے کا بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی۔
[ad_2]