[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ بھی لازمی کٹہرے میں لائے جائیں گے ،چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سےمتعلق متعلقہ ادارے اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جوکہتا تھا مر جاوں گا ڈائیلاگ نہیں کروں گا، اس شخص سے ڈائیلاگ نہیں ہوسکتا، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو صرف اس لئے نہیں چھوڑا جا سکتا کہ انہوں نے الیکشن لڑنا ہے ،کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں باقاعدہ طور پر انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کرنے جا رہی ہے، عام انتخابات میں پنجاب کے ہر حلقےمیں شیر کا نشان موجود ہوگا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں بھرپور انداز سے انتخابی عمل آگے لے کر بڑھے گی، تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں میں ن لیگ اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہر حلقے میں ن لیگ کا امیدوار موجود ہوگا، کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، ن لیگ پنجاب میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ، صوبائی حلقوں اور یوسی لیول تک مضبوط ہے، تنظیم اس انتخاب میں بھرپور انداز سے اپنے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک بحران کا شکار ہوا تو ن لیگ نے نواز شریف کی قیادت میں اسے بحران سے نکالا، ن لیگ نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ملک دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے بحران پر قابو پاچکا تھا، 12 اکتوبر 1999 کو مہم جوئی نہ ہوتی تو ملک ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں ہوتا، ملک ترقی کی طرف جا رہا تھا تو دوبارہ سازش کی گئی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دوبارہ ن لیگ اور اس کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا، 4 سال تک ترقی کا عمل رکا رہا، انتقامی سیاست میں جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور بے گناہ لوگوں کو جیلوں میں پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 4 سال تک اوئے توئے، میں چھوڑوں گا نہیں اور چور ڈاکو پر کام ہوا، اس انتقام نے پاکستان کی ترقی کو بری طرح مجروح کیا، پاکستان کو ایسےحالات سے دوچار کیا گیا کہ ملک ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ فتنے نے اس ملک کی سیاست کو تقسیم کیا، اس میں زہر بھرا اور نوجوانوں کو گمراہ کیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو صرف اس لیے نہیں چھوڑا جا سکتا کہ انہوں نے الیکشن لڑنا ہے، ڈائیلاگ کی بات پر مر جاؤں گا کہنے والے سے ڈائیلاگ نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن ایجنڈے کو لے کر چلنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، عوام نے 4 سال دوسرے لوگوں کو آزما کر دیکھ لیا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دوبارہ مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت کو لیڈکیا۔

انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں کامیابی کے بعد ملک کو ترقی کی جانب گامزن کریں گے، کامیاب ہوئے تو مہنگائی کو محدود کریں گے اور غریب کی زندگی آسان کریں گے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ موقع ملا تو عام آدمی کی آمدن میں اضافہ کریں گے اور نوجوانوں کو بہتر مستقبل دیں گے۔ ملک میں رواداری، عزت و احترام کو فروغ دیں گے اور قانون کی حکمرانی کو بھرپور طریقے سے قابل عمل بنائیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *